ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام سال صفائی کے سلسلے میں آگاہی مہم کا آغاز

ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام سال صفائی کے سلسلے میں آگاہی مہم کا آغاز

لاہور(پ ر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) کے زیرِ اہتمام سالِ صفائی2015 کے سلسلے میں صفائی و آگاہی مہم کا آغا ز کر دیا گیا اس سلسلے میں ٹا ؤن ہال، سبزہ زار، موہنی روڈ، کینال بنک اور رائیونڈ مین بازار سمیت شہر بھر میں متعدد مقامات پر سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیاجن میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات، اہل علاقہ، طلبا و طالبات اور صفائی عملہ نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ سرگرمیاں آگاہی واک ، کیمپوں کی تنصیب ، پبلک بریفنگ ، پمفلٹس کی تقسیم، کلین اپ آپریشنز، پلاٹوں کی صفائی ،مقبرہ ء جہانگیر، لاہور قلعہ، شالامار باغ اور دیگر تاریخی و ثقافتی مقامات پر خصوصی صفائی انتظامات پر مشتمل تھیں۔ ٹاؤن ہال مال روڈ پر مرکزی واک میں رکن صوبائی اسمبلی ماجد ظہور، سینئر منیجر آپریشنز البیراک حسین کارتال اور مسوت ڈیوسی، سینئر منیجرز ایل ڈبلیوایم سی سہیل انور ملک، آصف اقبال، سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور، دیگر افسران، صفائی عملہ اور طلباو طالبات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ایم پی اے ماجد ظہور ،ترک نمائندوں اور دیگر شرکا نے صفائی عملہ کے ہمراہ جھاڑو لگایا اور صحت و صفائی سے متعلق آگاہی پر مبنی پمفلٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر حسین کارتال کا کہنا تھا کہ کچرا پھیلانے کی عادات کو کنٹرول کرکے ہم سب شہر میں صاف ستھرا ماحول برقرار رکھ سکتے ہیں۔ صفائی سے متعلق عوام میں آگاہی سے شہر کی خوبصورتی کو دیر پا انداز میں قائم رکھنا ممکن ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...