مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی،کامران سیف

مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی،کامران سیف

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوئنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور حکمرانوں کے لیے کوئی میدان خالی نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے مسلم لیگی قائد مونس الہٰی کی سربراہی میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اور دوسری جماعتوں سے اتحاد کے لیے کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ نوجوان قائد مونس الہٰی کی قیادت میں بلدیاتی الیکشن کیلئے کمیٹی کے قیام سے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور مسلم لیگ اب ایک نئے جوش و ولولہ سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی ۔میاں کامران سیف نے کہا(ن) لیگ نے سالہا سال سے بلدیاتی انتخابات منعقد نہ کروا کر گراس روٹ لیول کی عوام کو پریشانیوں میں مبتلا کردیا ہے ۔گلی محلہ کی سطح پربلدیاتی نمائندے نہ ہونے اور ترقیاتی کام نہ ہونے سے گلی محلہ میں دھول اڑ رہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...