توانائی بحران کے خاتمے سے ہی پاکستان ترقی کر سکتا ہے،اللہ رکھا چودھری
لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہچین کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر 45 ارب ڈالر کے معاہدے اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں، اس کا زیادہ تر حصہ توانائی کے شعبہ میں صرف ہو گا
توانائی بحران کے خاتمہ سے ہی پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکتا ہے، یہ 45 ارب ڈالر صرف ایم او یو نہیں بلکہ ان میں سے 28 ارب ڈالر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے اور ان منصوبوں کا چینی صدر کے دورہ کے موقع پر آغاز بھی ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈل کے دو منصوبوں کے علاوہ باقی تمام منصوبے 2017ء کے آخر تک مکمل ہو جائیں گے