وفاقی وزیرفوڈ سیکورٹی کا پاسکوہیڈآفس کا دورہ

وفاقی وزیرفوڈ سیکورٹی کا پاسکوہیڈآفس کا دورہ

 لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے گندم خریداری مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز پاسکو ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ جی ایم فیلڈ بریگیڈیئر(ر) راشد علی نے انہیں بار دانہ کی تقسیم اور گندم کی خردیاری میں ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ موجودہ پیش رفت کے مطابق پنجاب میں 56 فیصد، سندھ میں 88 فیصد اور بلوچستان میں 63 فیصد باردانہ تقسیم ہو چکا ہے جبکہ گندم کی خریداری پورے پاکستان میں تقریباً22 فیصد ہو چکی ہے جس کی خرید یکم مئی سے شروع ہوئی تھی ۔وفاقی وزیر نے گندم خریداری کے سلسلے میں پاسکو کی کاوشوں کو سراہا اور اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاسکو گندم خریداری مہم میں چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیحی بنیاد پر باردانہ تقسیم کر رہا ہے۔

مزید : کامرس


loading...