راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام راول شاپنگ فیسٹیول کی پہلی قرعہ اندازی آج چائنہ مارکیٹ میں ہو گی

راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام راول شاپنگ فیسٹیول کی پہلی قرعہ اندازی آج ...

راولپنڈی (کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام شاپنگ فیسٹیول اپنے عروج پر ہے ،عوام کی کثیر تعداد بازاروں کا رخ کر رہی ہے ،صدر بازار، چائنہ مارکیٹ ،موتی محل اور کمرشل مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ لوگوں کا بڑی تعداد میں بازاروں کا رخ کرنا ہے ، عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے چیمبر مختلف قسم کی سرگرمیاں مختلف بازارں میں ترتیب دے رہاہے جن میں قرعہ اندازی کے ذریعے بیش قیمت انعامات بھی شامل ہیں اوراس حوالے سے کل (آج) بروز منگل رات 8بجے چائنہ مارکیٹ میں پہلی قرعہ اندازی منعقد کی جارہی ہے جس میں عمرہ ٹکٹ، موٹر سائیکلیں ،واشنگ مشینیں ، ٹیبلٹس ، مائیکر و ویو اون اور دیگر قیمتی انعامات شامل ہیں،اور قرعہ اندزای کو صاف شفاف بنانے کیلئے تقریب میڈیا کی موجودگی میں منعقد کی جائے گی ۔ فیسٹیول کی دوسری قرعہ اندازی 8مئی جبکہ گرینڈ قرعہ اندازی فیسٹیول کے اختتام پر منعقد کی جائے گی۔۔

مزید : کامرس


loading...