مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصافکو عدالتی فیصلہ قبول کرنا چاہیے،ضیاء الحق نقشبندی

مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصافکو عدالتی فیصلہ قبول کرنا چاہیے،ضیاء الحق نقشبندی

لاہور( خبرنگار) حلقہ این اے125کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ فیصلہ کو مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کو قبول کرناچاہیے کیونکہ جمہوری عمل میں فیصلے کبھی حمایت میں اور کبھی مخالفت میں آتے رہتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ جمہوری عمل کے تسلسل اور جمہوری جماعتوں کی مزید مضبوطی کے لیے فریقین کو فیصلہ قبول کرتے ہوئے الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے تاکہ عوام ایک بار پھر یہ فیصلہ کر سکے کہ وہ کس کو ووٹ دینا چاہتے ہیں ۔ یہ بات تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی نے اپنے بیان میں کہی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...