انسداد ڈینگی مہم میں تمام محکمے غفلت کا مظاہرہ نہ کریں،لبنیٰ فیصل

انسداد ڈینگی مہم میں تمام محکمے غفلت کا مظاہرہ نہ کریں،لبنیٰ فیصل

لاہور(جنرل رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی لبنی فیصل نے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر انسداد ڈینگی مہم میں شامل تمام محکمے کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کریں لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے علاقوں سے اب تک ڈینگی کا کوئی مشتبہ مریض رپورٹ نہیں ہوا۔ اینٹی ڈینگی ٹیمیں گھروں سے ڈینگی لاروا زیادہ برآمد ہونے کے پیش ان ڈور سرویلنس پر توجہ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے سی کینٹ راؤ امتیاز احمد کے ہمراہ ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کنٹونمنٹ بورڈز کے اجلا س میں کیا ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعمان جمیل،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف اقبال،سینئر انٹامالوجسٹ ڈاکٹر سعید،مختلف کالجوں کے پرنسپلز،پی ایچ اے،آرمی ایریاز اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں اجلاس میں شرکت کی۔ایم پی اے لبنی فیصل نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے انسدادی ڈینگی سرگرمیوں کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیش بورڈ پر باقاعدگی سے ٹیگ کریں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...