لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

 لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روز مندی کارجحان رہا -مجموعی طور پر73کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔17 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔10 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ46کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای25 انڈیکس5.76پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5617.85 بندہوا۔ مارکیٹ میں کل8 لاکھ72ہزار600حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز5لاکھ53ہزار500حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ2 لاکھ21ہزارحصص ۔این آئی بی بنک لمیٹڈ کے1 لاکھ 64ہزارحصص۔ دیوان سیمنٹ لمیٹڈ کے1 لاکھ26ہزار500حصص فروخت ہوئے۔  آج سب سے زیادہ اضافہ پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت12.07روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت6.00روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس


loading...