ناموس رسالت کی حفاظت کا فریضہ جاری رکھیں گے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

ناموس رسالت کی حفاظت کا فریضہ جاری رکھیں گے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور ( نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ قصورپورہ راوی روڈ لاہور کے زیراہتمام نویں سالانہ تاریخی عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس زرفشاں سٹریٹ نزد جامع مسجد فاروق اعظم لاہور میں منعقد ہوئی ،کانفرس کا آغاز قاری سید لبیق شاہ کی تلاوت سے ہوا ،جبکہ نعت ونظم مولانا محمد قاسم گجر،مولانا رانا محمد عثمان قصوری نے پیش کی۔کانفرنس کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے سرپرست شیخ الحدیث مولانا نعیم الدین نے کی ،کانفرس میں عالمی اتحاد اہل سنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا محمد الیاس گھمن ،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا عمر حیات،مولانا عبدالنعیم،قاری محمد اقبال،حامد بلوچ،قاری محمد اسلم عثمانی،مجلس یونٹ قصورپورہ کے امیر محمد اشفاق،رانا محمد عظیم،قاری غلام بنی،ڈاکٹراکرام الحق ،علیم احمد،مولانا محمدعارف دین پوری،قاری شفیع الرحمن میاں عاصم صدیق ایڈوکیٹ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے احباب اور اہل علاقہ نے بھر پور انداز میں شرکرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کا فریضہ جاری و ساری رکھیں گے۔امریکہ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش دنیا کی بدترین دہشت گردی ہے،کفار کی طرف سے باربارتوہین رسالت مسلم حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...