حضرت پیر سید یعقوب شاہ زنجانی ؒ کا 1012واں سالانہ عرس کل شروع ہو گا

حضرت پیر سید یعقوب شاہ زنجانی ؒ کا 1012واں سالانہ عرس کل شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے پیر بھائی حضرت پیر سید یعقوب شاہ زنجانی ؒ کا 1012 واں سالانہ عرس مبارک 6-7 مئی کو میو ہسپتال روڈ، لاہور میں ہوگا دو روزہ عرس کی تقریبات کا افتتاح حضرت میراں حسین زنجانی ؒ کے سجادہ نشین پیر سید محمد ادریس شاہ زنجانی کریں گے۔ 6 مئی بروز بدھ کو نماز فجر کے بعد مزار شریف کو غسل دیا جائے گا اور چادر پوشی کی جائے گی۔ 7 مئی بروز جمعرات کو نماز عصر کے بعد مرکزی پروگرام ہوگا جس میں علماء ومشائخ کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ عرس کی تقریبات میں مفتی پیر سید مصطفی اشرف رضوی، پیر سید ناظم حسین شاہ، پیر سید شاہد حسین گردیزی، مفتی محمد رمضان سیالوی، صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین، صوبائی مشیر صحت خواجہ سلیمان رفیق، چوہدری محمد علی، سید ندیم رضوی، چوہدری باؤ اختر ایم پی اے، شہباز احمد ایم پی اے، حاجی ملک محمد وحید ایم پی اے مہمان خصوصی ہونگے۔