وحدت روڈ پر ٹریفک جام رہنا معمول،منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو نے لگا

وحدت روڈ پر ٹریفک جام رہنا معمول،منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو نے لگا

لاہور(اقبال بھٹی سے) وحدت روڈ پر چار ٹریڈ سنٹرز کے سامنے ٹریفک کا بلاک ہونا معمول بن گیا۔دن کے کسی بھی وقت آپ وحدت روڈ سے گزریں،ابرار سنٹر،خواجہ آرکیڈ،آب پارہ مارکیٹ او ربٹ سویٹ کے سامنے ہر وقت ٹریفک بلاک رہتی ہے جس سے آنے جانے والے لوگوں کو بڑی تکلیف دہ صورت حال سے گزرنا پڑتا ہے اور کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتی ہے جس سے لو گ پریشان ہیں۔ٹریفک وارڈن فیروز پورروڈ پر موجود ہوتے ہیں ، لیکن اس کے باوجود ٹریفک جام رہتی ہے۔مسا فر گھنٹوں خوار ہو کر چلے جاتے ہیں۔درج بالا ٹریڈ سنٹر والوں کو پتہ ہے کہ ان کے ٹریڈ سنٹر کے سامنے پارکنگ کا مسئلہ ہے،پھر بھی وہ اس طرف توجہ نہیں دیتے اس حوالے سے شہریوں سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کو اس حوالے سے فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے اور ٹریفک کے مسائل کا خاتمہ کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...