تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر قربانی دیں گے،نعیم میر

تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر قربانی دیں گے،نعیم میر

لاہور ( وقائع نگار )آل پاکستان انجمن تاجران تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ حکومت تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے پیش رفت کرے اور توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے تھنک ٹینک پالیسی تر تیب دے کر اپنے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے

کہ معیشت کا پہیہ رواں ہو نے سے کاروباری حالات بہتر ہو سکیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار آ ل پاکستان انجمن تاجران کے جنر ل سیکر ٹری نعیم میر نے کیا۔ گزشتہ روز جاری کر دہ بیان میں نعیم میر کا کہنا ہے کہ معاشی عدم استحکام کا شکار تاجروں کو ریلیف دیا جائے کیو نکہ کاروباری حالات ابتر ہو نے سے تاجرو ں کے معاشی مسائل بڑھ رہے ہیں اور بے روزگاری کی شر ح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ اُنھوں نے کہاکہ روپے کی قدر میں کمی انرجی بحران، امن وامان کی خراب صورتحال اور شرح سودمیں اضافہ معیشت کے لیے خطرناک ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...