وارد ٹیلی کام کی لیبارڈ کے ہمراہ معذور افراد کیلئے عطیہ مہم

وارد ٹیلی کام کی لیبارڈ کے ہمراہ معذور افراد کیلئے عطیہ مہم
 وارد ٹیلی کام کی لیبارڈ کے ہمراہ معذور افراد کیلئے عطیہ مہم

  


لاہور(پ ر)وارد ٹیلی کام اور لاہور بزنس ایسوسی ایشن کے اشترا ک سے معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے عطیات جمع کرنے کیلئے لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں غیر ملکی سفیروں ، ار اکین اسمبلی اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔وارد ٹیلی کام ایک ایسا ادارہ ہے جو اپنے قیام سے لیکر اب تک فلاح عامہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے ، بیمار اور مفلوک الحال مریضوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرنے ہوں ، تمباکو نوشی کے مضر اثرات کیخلاف آگاہی مہم ہو یا شوکت خانم میموریل ہسپتال کے ساتھ مل کر کینسر جیسے موذی مرض کیخلاف جہاد کرنا ہو وارد ٹیلی کام ان تمام سماجی سرگرمیوں میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ مستقبل میں بھی کرتا رہے گا ۔ اپنے اسی مشن اور جذبے کے تحت وارد ٹیلی کام نے لیبارڈکے ساتھ مل کر معذور افراد کی مدد کیلئے خصوصی فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا ۔ مہم میں جمع کئے جانے والے عطیات سے معذور افراد کو تعلیم ، صحت اور روزگار فراہم کیا جائیگا ۔ وارد ٹیلی کام کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ صدف ضرار نے اس موقع پر کہا کہ ’’ہمیں LABARDجیسی تنظیم کے ساتھ مل کر معذور افراد کی بحالی کے عظیم کاموں میں حصہ لینے پر فخر ہے ایسی فلاحی سرگرمیوں کا مقصد معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ اور دکھی انسانیت کو جینے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ معذور افراد بھی پاکستان کے معزز شہری ہیں اور انہیں بھی ملک کی تعمیر ترقی میں حصہ لینے کا پورا حق ہے ۔ معاشرہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کا یہ عظیم موقع ہے اورہمارے سمیت کسی کو بھی اس فرض سے مستشنیٰ نہیں ہو نا چاہئے اور اسے معاشرتی ذمہ داری سمجھ کر سر انجام دینا چاہئے۔وارد ٹیلی کام معذور افراد کے حق کیلئے کام کرتا آیا ہے اورآئندہ بھی پورے جوش و جذبے سے کرتا رہے گا ۔‘‘ تقریب میں وارد ٹیلی کام نے معذور افراد کو پیش آنے والے مسائل کو کم سے کم کرنے اور انہیں بھی ملک کے دوسرے شہریوں کی طرح برابر کا شہری بنانے کیلئے LABARDکے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو دہرایا۔  تقریب میں سپیکر قو می اسمبلی سردار ایاز صادق،برٹش ہائی کمشنر فلپ بارٹن،امریکہ کیقونصل جنرل زاچرے ہارکنرئیڈر اور صدر LABARD و رکن قومی اسمبلی پرویزملک نے خصوصی شرکت کی۔

مزید : کامرس


loading...