دہشتگردی کے واقعات قوم ،حکومت اور مسلح افواج کا عزم کمزور نہیں کر سکتے ،اسحاق ڈار

دہشتگردی کے واقعات قوم ،حکومت اور مسلح افواج کا عزم کمزور نہیں کر سکتے ...

 باکو(آن لائن) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشتگردانہ واقعات قوم،حکومت اور مسلح افواج کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے،پاکستان میں سلامتی کی صورتحال دہشتگردی کی عالمی لعنت کا نتیجہ ہے،دہشتگردی سے سوارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا جبکہ ہزاروں افراد شہید ہوئے تاہم حکومت پاکستان کو وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خاتمے کیلئے شروع کئے گئے فوجی آپریشن کی وجہ سے درپیش ردعمل سے کہیں زیادہ بڑے ردعمل کا خطرہ تھا۔وہ ملائشیا کے دارلحکومت میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکے ہی کو نکاو اور بھارتی سیکرٹری خزانہ راجیو مہارشی سے بات چیت کر رہے تھے۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں سلامتی کی صورتحال دہشتگردی کی عالمی لعنت کا نتیجہ ہے،جس نے سمندروں کا سفر کرتے ہوئے فرار حاصل کیا اور پاکستان میں پناہ لے لی۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے سبب100ارب ڈالرز کا اقتصادی نقصان ملک کو برداشت کرنا پڑا اور ہزاروں افراد شہید ہوئے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ’’یہ صرف پاکستان کا معاملہ نہیں ہے،بلکہ یہ علاقائی چیلنج اور عالمی لڑائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان سے چاہتی ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کا تعاقب کرے اور ان کی پناہ گاہوں کو تباہ کردے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلح افواج نے قومی اور حکومت کی مکمل حمایت کے ساتھ یہ آپریشن شروع کیا تھا اور قبائلی پٹی میں عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرکے اس میں کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ایک کمیٹی نے یہ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے بہت بڑے ردعمل کا اندازہ لگایا تھا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ دسمبر میں پشاور کے اسکول کے بچوں پر حملہ ایسے عناصر کی انتقامی کارروائی تھی جن کی نہ تو کوئی قومیت ہے اور نہ ہی کوئی مذہب،اس طرح کے واقعات دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم حکومت اور مسلح افواج کے عزم کو کمزور نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کی اپنے گھروں کو واپسی شروع ہوگئی تھی اور ان علاقوں میں بحالی کا عمل شروع کردیاگیاتھا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے سربراہ نے کہا کہ ایشیائی ممالک آپس میں موافقت کو بہتر بنا کر،علاقائی تعاون میں اضافہ کرکے’’اگلا ایشیائی کرشمہ‘‘پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس خطے میں سیکورٹی کے چیلنجز اور دیگر مشکلات پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیائی ممالک عظیم صلاحیت رکھتے ہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی ماحول کے ساتھ موافقت پیدا کرنے والی محتاط اقتصادی پالیسیاں اختیار کی جائیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ایشائی ترقیاتی بینک علاقائی تجارت میں سہولت بہم پہنچانے کیلئے ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔وزیرخزانہ نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں آذربائیجان کے صدر نے صدارتی محل میں مدعو کیا تھا جہاں دونوں فریقین نے دوستانہ سیاسی تعلقات کو اسٹرٹیجک اقتصادی اور دفاعی تعلقات میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید : علاقائی


loading...