ٹریبونل کافیصلہ میرٹ پر ہوا ،حامدخان کی کارکنان کومبارکباد

ٹریبونل کافیصلہ میرٹ پر ہوا ،حامدخان کی کارکنان کومبارکباد

لاہور(اے این این)تحریک انصاف کے رہنماء حامد خان نے این اے 125 سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر تحریک انصاف کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالتی فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ اس حلقے میں دھاندلی ہوئی تھی اور یہ دھاندلی پولنگ کے بعد کی گئی ۔اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ ہم نے بڑی مشکل سے ثبوت اکٹھے کرکے الیکشن ٹریبونل میں پیش کیے ۔ عدالت کا یہ فیصلہ بالکل درست اور میرٹ پر ہوا ہے ، انتخابی عملے کے ساتھ مل کر دھاندلی کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم کسی جج پر نہیں آر اوز پر الزام لگا رہے ہیں۔ادھر حامد خان کے وکیل محمد حسین نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے حق و سچ کی فتح ہوئی ، ہم نے دھاندلی کے ٹھوس شواہد پیش کئے ، الیکشن کی رات نواز شریف کی تقریر کے بعد نتائج روک لئے گئے اور نئے نتائج تیار کئے گئے ، ریٹرننگ افسر خالد بھٹی نے دو کروڑ روپے لے کر نتیجہ تیار کیا ، پولنگ عملے کے ساتھ مل کر دھاندلی کی گئی میں کسی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پر الزام نہیں لگا رہا میں اآر اوپر لگا رہا ہوں ، یہ معاملہ مجھے جہاں ثابت کرنا پڑا کروں گا ، ہم نے حکومت کے خلاف لڑ کر کیس جیتا ہے تحریک انصاف کے کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

مزید : علاقائی


loading...