سعدرفیق ووٹ چوری کرنے پر قوم سے معافی مانگیں ،شیریں مزاری

سعدرفیق ووٹ چوری کرنے پر قوم سے معافی مانگیں ،شیریں مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہاہے کہ این اے 125 میں دھاندلی ثابت ہوگئی ہے،سعدرفیق کو ووٹ چوری کرنے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے،اگر اس حلقے میں تھیلے بھی کھولے جاتے تو پھر دوبارہ الیکشن نہ ہوتا حامد خان کی جیت ہوجاتی۔پیرکوالیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعدجاری کئے گئے بیان میں شیریں مزاری نے کہاکہ این اے 125 کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے یہ ثابت ہوگیا کہ دھاندلی ہوئی تھی


، الیکشن ٹریبونل کو یہ فیصلہ چار ماہ کے اندر دینا چاہیے تھا لیکن اس میں دو سال لگ گئے ۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق کو الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ ماننا پڑے گا ، یہ ٹریبونل ہم نے نہیں بنایا تھا سعد رفیق نا اہل ہوگئے ہیں اب انہیں ووٹ چوری کرنے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اگر اس حلقے میں تھیلے بھی کھولے جاتے تو پھر دوبارہ الیکشن نہ ہوتا بلکہ حامد خان کی جیت ہوجاتی۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے جوڈیشل کمیشن کو بھی پتہ چل جائے گا کہ کس طرح دھاندلی ہوئی تھی؟ ۔
انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کافیصلہ آنے تک ایاز صادق کے حلقے کا فیصلہ بھی آجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈکے الیکشن میں ہمیں سیٹ بیک ہوا ، ہم غلطیوں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ این اے 125 حامد خان تحریک انصاف کے دوبارہ امیدوار ہوں گے اور وہ جیتیں گے۔ اب کوئی بھی ووٹ چوری نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ سعد رفیق نے آر اوز کی غلطی تسلیم کی ہے۔ ہم الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -