این اے 125کے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں،مشاہد اللہ خان

این اے 125کے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں،مشاہد اللہ خان

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نابالغوں کی جماعت ہے،حلق این اے 125کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں اور بہت جلد اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ ہم نے اپیل میں جانا ہے کہ نہیں۔پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے غلط بھی ہوتے ہیں اور درست بھی ہوتے ہیں اور ان کے خلاف اپیل کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پتہ چل جائے گا کہ وہ کتنے پانی میں ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا بیان ناقابل برداشت ہے جو انہوں نے فوج کے خلاف دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قطر میں جو افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں ان کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں

مزید : علاقائی


loading...