پی پی کا موقف آر او اور پی او الیکشن 125کے فیصلے سے درست ثابت ہوا ،زاہد ذولفقار

پی پی کا موقف آر او اور پی او الیکشن 125کے فیصلے سے درست ثابت ہوا ،زاہد ذولفقار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے نائب صدر زاہد ذولفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا موقف ROکا الیکشن NA125کے فیصلے سے درست ثابت ہوا پیپلزپارٹی نے 2013کے الیکشن میں دھاندلی کے متعلق یہ پہلے ہی کہ دیا تھا کہ 2013کا الیکشن دھاندلی زدہ ہے الیکشن میں دھاندلی کے ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے احتیاط سے کام نہیں لیا اور نہ ہی ذمہ داری سمجھ کر الیکشن کروائے اسی طرح NA124میں اعتزاز احسن نے بھی دھاندلی کے متعلق جو وائٹ پیپر شائع کیا اس میں بھی یہ الزام لگایا گیا کہ دھاندلی وسیع پیمانے پر کی گئی ہے اور منظم طریقے سے الیکشن کو موجودہ حکومت نے اپنے حق میں کیایہ الیکشن ROاور PO کا الیکشن تھا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ تھیلوں میں ردی نکل رہی ہے اور رزلٹ کچھ اور دیا جارہا ہے لاہور میں اس طرح مختلف حلقوں میں دھاندلی کی گئی ہے جس میں بشری اعتزاز اور ثمینہ خالد گھڑکی کا حلقہ اوردوسرے حلقوں میں بھی ROموجودہ حکومت کو کامیاب کروانے کیلئے امیدواروں سے ملے ہوئے تھے جس طرح NA124کھولا گیا ۔   اسی طرح اگر دوسرے حلقے بھی کھولے جائیں وہاں بھی دھاندلی ثابت ہوگی اب جو فیصلہ NA125 کا آیا ہے اس میں الیکشن کمیشن سے پوچھ گچھ ہونی چاہئے تاکہ جن لوگوں نے دھاندلی کروانے میں بے پرواہی کی ان کو کٹہرے میں لایا جاسکے