آئی ایس او کیشعبہ اسکاؤٹنگ کا مرکزی سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس

آئی ایس او کیشعبہ اسکاؤٹنگ کا مرکزی سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان میں ہوا اجلاس کی صدارت امامیہ چیف اسکاؤٹس نے کی جبکہ اجلاس میں مرکزی کابینہ اسکاؤٹنگ اور اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹس نے شرکت کی اجلاس میں اہم فیصلہ جات ہوئے جن میں سالانہ اسکاؤٹنگ کیمپ برائے پروفیشنل ادارہ جات کے انعقاد کے فیصلہ کو زیر بحث لایا گیا امامیہ چیف اسکاؤٹ انصر مہدی نے کہا کہ پاکستان بھر کی جامعات کے طلباء کی اخلاقی،نظریاتی تربیتی کیلئے آئی ایس او ہر سال مری میں اسکاؤٹ کیمپ منعقد کرتی ہے امسال بھی چار روزہ کیمپ منعقد کیا جائے گا جس میں ورزش،احکام عقائد سیرت پر علماء کرام اور ماہرین گفتگو کروائیں گے۔    انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد طلباء کی فکری ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ معاشرے کے ذمہ دار شہری بن کر اپنا کلیدی کردار اداکریں انصرمہدی کاکہنا تھا کہ آئی ایس او، پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور آئی ایس او کا ہر نوجوان پاکستان نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا محافظ ہے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کی محافظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...