تعلیم کے فروغ کیلئے لائبریریوں کا قیام ضروری ہے ،مزمل اقبال

تعلیم کے فروغ کیلئے لائبریریوں کا قیام ضروری ہے ،مزمل اقبال

 لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں طلبہ و طالبات میں کتب بینی کے رجحان میں شدید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اب طلبہ و طالبات صرف درسی کتب، گائیڈز اور نوٹسز پر انحصار کر رہے ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی معیار شدید متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طلبہ و طالبات میں کتب بینی کے رجحان میں اضافہ کے لئے ہر یونین کونسل میں کم از کم ایک لائبریری ضرور قائم کی جائے تا کہ لوگ اپنے گھروں کے قریب علمی پیاس بجھانے کے لئے معیاری کتب سے استفادہ کر سکیں۔   انہوں نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے بھی اپیل کی کہ وہ طلبہ میں ریڈنگ کے رجحان میں اضافہ کے لئے اپنے اداروں میں لائبریریز لازمی قائم کریں۔ تقریب میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے علاوہ کئی تعلیمی اداروں کے سبراہان نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...