"فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول"میں توسیع ،نجی سکول مالکان کے ساتھ معائدہ شراکت پردستخط کی تقریب آج ہوگی

"فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول"میں توسیع ،نجی سکول مالکان کے ساتھ معائدہ شراکت ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبے "فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول"میں توسیع کے نویں مرحلہ میں ملتان سے پارٹنر شپ کے لیئے منتخب ہونے والے نجی سکول مالکان کے ساتھ معائدہ شراکت پردستخط کی تقریب آج منعقد ہوئی۔ پیف ریجنل آفس ملتان میں ڈائریکٹر شفیق احمد کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں سکول مالکان نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔ اس موقع پر شفیق احمد نے کہا کہ پیف کے فاس پروگرام سے صوبے میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں نمایاں مدد ملے گی۔    انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز خانیوال اور کوٹ ادو سے منتخب ہونے والے سکول مالکان سے معائدہ شراکت پر دستخط کیئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...