یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس میں ٹاک شو کا انعقاد

یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس میں ٹاک شو کا انعقاد

 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس اور مقامی ٹی وی چینل کے باہمی اشتراک سے ٹاک شو کا انعقاد کیا گیا ۔اس ٹاک شوکو یونیورسٹی کی لٹریری سوسائٹی کے تعاون اور انتظام سے منظم کیا گیا تھا ۔ٹاک شو میں طلبہ وطالبات نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اور ملک میں موجودہ تعلیمی صورت حال پر روشنی ڈالی ۔طلبہ وطالبات نے اختلافی نظریات وخیالات پر بھی بحث کی۔ٹاک شو میں یونیورسٹی فیکلٹی کے ممبران اور چیف ایگزیکٹیو فاروق بلوچ اور ڈائریکٹر اکیڈمیک فرخ اعوان نے بھی حصہ لیا ۔ٹاک شو کے انعقاد سے طلبہ وطالبات میں اعتماد کے جذبہ کو اُبھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...