پاکستان کی خبر پرایکشن،شناختی کارڈ تصدیق کی آڑ میں 100روپے جگا ٹیکس بند

پاکستان کی خبر پرایکشن،شناختی کارڈ تصدیق کی آڑ میں 100روپے جگا ٹیکس بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (اپنے نمائندہ سے )روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن ،صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب بھر میں قومی شناختی کارڈ کی تصدیق کی آڑ میں وصول کئے جانے والا 100روپے جگا ٹیکس بند کر دیا گیا،عوام الناس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،ایکشن سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے حکم پر لیا گیا ،کروڑوں روپے اکٹھی کی جانے والی رقم کی انکوائری کیلئے ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈپنجاب کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا ،روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق بورڈآف ریونیو کے شعبہ پی ایم یو کے آئی ٹی آفیسران کی جانب سے صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں رجسٹریشن برانچوں میں ایسا عملہ تعینات کیا گیا تھا جو کہ قومی شناختی کی تصدیق کی آڑ میں فروخت کنندہ اور خریدار سے فی شناختی کارڈ کی تصدیق کی آڑ میں 100روپے کی وصولی کرنے میں مصروف تھااور اس حوالے پنجاب حکومت کی ہدایات کا حوالہ دیا جارہا تھا اس ضمن میں گزشتہ4ماہ کے دوران صوبائی دارلحکومت کی حدو د سے 10کروڑ سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا گیا ۔   کہ ڈی سی او کے ا کاؤنٹ میں معمولی رقم جمع کروانے کے بعد بڑے پیمانے پر خرد برد کا بھی انکشاف ہو چکا ہے ،روزنامہ پاکستان میں اس حوالے سے تفصیلی خبر کی اشاعت کے بعد پی ایم یو پیسوں کی ریکوری اور عملے کی تعیناتی سے صاف مکر گیا دوسری جانب ضلعی انتظامیہ بھی پیسے اکھٹے کرنے کے بعد اپنے سٹاف کی تعیناتی کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہ ہوئی ،جس کے بعد بالآخر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف نے اس کا سختی سے نوٹس لے لیا اور رجسٹریشن برانچوں میں تعینات کردہ عملے کو فوری طورپر 100روپے کی وصولی کرنے سے منع کر دیا گیا ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے اقدام اور نوٹس لینے پر شہریوں کی کثیر تعداد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،شہریوں نے کروڑوں روپے کی ریکوری اکھٹی کئے جانے کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے دوسری جانب سینئر ممبر بورڈ ریونیو پنجاب ندیم اشرف نے اس حوالے ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پنجاب مقبول احمد دھاولہ کو انکوائری رپورٹ مرتب کرنے کی بھی ہدائت کر دی ہے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آگاہی دی کہ 100روپے کی وصولی غیر قانونی اقدام تھا جس کی نشاندہی روزنامہ پاکستان نے کی ہے یہ کریڈٹ بھی روزنامہ پاکستان کو جاتا ہے ہم نے فور ی طور پر اس پریکٹس کو ختم کروا دیا ہے اورروزنامہ پاکستان کی خبر کو انکوائری کا حصہ بنا کر اکٹھی کی جانے والی ریکوری کا حساب لیا جائے گا،بے ضابطگی ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،شناختی کارڈ کی تصدیق کیلئے 10سے 20روپے فیس مقرر کی جائے گی اوراس حوالے سے باضابطہ ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔