حضرت علی نے ساری زندگی حضورﷺ کے سایۂ رحمت میں گزاری ،غلام عباس

حضرت علی نے ساری زندگی حضورﷺ کے سایۂ رحمت میں گزاری ،غلام عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) خلیف�ۂ چہارم سیدناحضرت علی شیر خداؓ کی زندگی مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے ساری زندگی حضور ﷺ کے سایۂ رحمت میں گزاری آپؓ کو اسلام میں بنیادی مقام حاصل ہے شیر خدا حضرت علیؓ سے محبت ایمان کی علامت ہے اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے مرکزی چیئرمین غلام عباس صدیقی،مرکزی صدر شاہد نذیر نے ان خیالات کا اظہارراوی ٹاؤن اور نشتر ٹاؤن میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کی شادی حضور ﷺ کی لاڈلی صاحبزادی خاتون جنت سیدہ فاطمہؓ سے ہوئی اس طرح آپؓ کو نبی ﷺ کا داماد ہونے کاشرف بھی حاصل ہے آپؓ بہادر ترین انسان تھے خیبر کا قلعہ آپؓ کے ہاتھوں فتح ہوا جس پر آپؓ کو شیر خدا کا خطاب حضور ﷺ نے عطاء کیا،آپؓ نے اپنی خلافت کے دوران جس طرح شورشوں پر قابو پایا یہ آپؓ کے عظیم ترین،کامیاب حکمران ہونے کی واضح دلیل ہے مسلمان حکمران حضرت علیؓ جیسی اسلام کی نمائندہ عالمی خلافت قائم کرکے شورشوں پر قابو پا سکتے ہیں ۔اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔   ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر وحیدالرحمان کا قتل علم کا قتل ہے درسگاہوں اور استاد کا تحفظ کرنے میں حکومت سندھ ناکام ہو گئی اساتذہ کو تحفظ فراہم کیاجائے۔    تاکہ علم کے چراغوں اساتذہ کرام کا تحفظ یقینی ہوسکے انہوں نے ڈاکٹر وحید الرحمان کے قاتلوں کے گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔