زرداری نے مرتضٰی بھٹو کی طرح میرے قتل کی بھی سازش تیار کر لی ،ذوالفقار مرزا

زرداری نے مرتضٰی بھٹو کی طرح میرے قتل کی بھی سازش تیار کر لی ،ذوالفقار مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بدین( اے این این)سابق صو بائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے شہید میر مرتضی بھٹو کی طرح مجھے بھی قتل کرانے کی سازش تیار کی ہے، بدین کے موجودہ ایس ایس پی خالد مصطفی کو رائی کو ایک خاص مشن پر بدین میں تعینات کیا گیا ہے ،جب بھی گرفتار ہوا ایسے راز افشا کروں گا جنہیں سن کر دنیا ششدر رہ جائے گی ۔ اپنے فارم ہا ؤس پر میڈیا سے باتیں کرتے ہو ئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ میں اپنے ساتھیو ں کے خلاف انتقامی کا روا ئیو ں پر خا موش نہیں بیٹھوں گا ۔ انہو ں نے کہا کے مجھے مو جو دہ سندھ حکوت ،آصف زرداری اورفریال تالپورکی کرپشن اور شہید بی بی کی امانت پیپلز پا رٹی کو ختم کرنے والے سازشی عناصروں اور انسا نیت کی قاتل ایم کیو ایم کے خلاف آواز بلند کرنے پر خاموش کرانے کیلئے میرے اور میرے ساتھیوں کے خلاف انتقامی کا روائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور بدین کے موجودہ ایس ایس پی خالد مصطفی کو رائی کو ایک خاص مشن پر بدین میں تعینات کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے شہید میر مرتضی بھٹو کی طرح مجھے بھی قتل کرانے کی سازش بنائی ہے انہوں نے کہا کہ میں جب بھی گرفتار ہوا اس کے بعد جو راز افشا کروں گا وہ سن کر دنیا بھی حیران ہو جا ئیگی دوسری طرف گزشتہ روز ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے ان کے ساتھی ندیم مغل کو بدین پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کی کوشش پر احتجاج اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بدین تھانے پر دہا وابول نے اور حال ہی میں پیپلز پا رٹی میں شامل ہو نے والے بدین کے تاجر رہنما ؤں تاج محمد ملاح اور امتیاز میمن کی دکا نوں پر دہاوا بول نے اور ان کے ملا زمین کو زدکوب کرنے پر تاجروں اور ایس ایچ او بدین کی مدعیت میں ڈاکٹر مرزا سمیت ان کے 312 ساتھیوں اور ہمدردوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت چار الگ الگ مقدمات درج کیئے ہیں اور ذوالفقار مرزا کی گرفتاری کے لیئے حیدرآباد سمیت سندھ کے چا رضلعوں سے پولیس کی بڑی نفری بلا ئی گئی تھی اور آج صبح سے مرزا فارم کی طرف جانے والے تمام را ستوں پر پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گا ڑیا ں کھڑی کر دی گئیں تھیں دوسری طرف ڈاکٹر ذوالفقار مرز کی بیوی سابقہ سپیکر قو می اسمبلی ایم این اے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے وکیلو ں کے ذریعے سندھ ہا ئی کورٹ میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی دائر کی ہو ئی تھی جس میں انہو ں نے مو قف اختیار کیا تھا کے ان کے شوہر کی جان کو خطرہ ہے اس لئے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس پر عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی جس کے بعد مرزا فارم کے ارد گرد کھڑی پولیس نفری ہٹادی گئی ہے ذوالفقار مرزا کی ضمانت ہو نے پر مرزا فارم ہا ؤس پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

مزید :

صفحہ اول -