منشا بٹ کی زیر صدارت فائر سروس ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس

منشا بٹ کی زیر صدارت فائر سروس ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (پ ر) آل پنجاب فائر سروس ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس! زیر صدارت محمد منشا بٹ صدر آل پنجاب فائر سروس ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر سایہ منعقد ہواس جس میں انٹرنیشنل فائٹر ڈے کے حوالے سے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے فائر فائٹرز کو ان کے ملکوں نے ہیرو تسلیم کیا ہے۔ لیکن پاکستان میں ان کو ہر طریقہ سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ فائر بریگیڈ کے ممبران و عہدے داروں کے علاوہ انڈسٹریل فائر فائٹرز کے کارکنان و عہدے داروں جس میں شبیر حسین قریشی فائر آفیسر شجاع بادویونگ مل ملتان، سہیل عرفان فائر آفیسر قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور، محمد ظفر فائر اینڈ سیفٹی آفیسر سیرینا انڈسٹری شیخوپورہ، محمد یوسف فائر آفیسر پاکستان آئل ریفائنری، محمد طارق فائر آفیسر دیوان فاروق لاہور کے علاوہ دیگر معزز ممبران نے شرکت کی۔