بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے تمام مذاہب کے مقدسات کا احترام ضروری ہے، شبیر لبھا

بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے تمام مذاہب کے مقدسات کا احترام ضروری ہے، شبیر ...

لاہور(کامرس رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ الیکٹرونکس مارکیٹ کے صدر شبیر لبھا،وائس چیئرمین ملک خالداقبال، پیٹرن انچیف ملک ثاقب، سینئر نائب صدر عامر خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایس ایم اختر، فنانس سیکرٹری محمد سعید ، میاں شاہد جاوید ،آصف بٹ، چوہدری جمشید اور فیصل رفیق نے بین المسالک، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے تمام مسالک اور مذاہب کے مقدستات کا احترام ضروری ہے امریکہ میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش سے دنیا میں امن اور سلامتی کیلئے جدوجہد کرنیوالی قوتوں کی حوصلہ شکنی ہور ہی ہے توہین آمیز خاکوں کیخلاف صرف مسلمان ہی نہیں تمام مذاہب کے لوگ احتجاج کررہے ہیں یہ بات انجمن تاجران ہال روڈ الیکٹرونکس مارکیٹ کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...