بلدیاتی انتخابات میں مخلص ورکروں کونظر انداز کیاگیا، وحیدبٹ

بلدیاتی انتخابات میں مخلص ورکروں کونظر انداز کیاگیا، وحیدبٹ

لاہور(نمائند ہ خصوصی) حلقہ 148 یوسی 71 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینر کارکن اور سابقہ کونسلر وحیدبٹ نے اپنی رہائش گاہ پرکارنر میٹنگ ہوئی۔جس میں بلدیاتی انتخابات میں مخلص قربانی دینے والے ورکروں کو صرف گروپ بندی کی وجہ سے نظر انداز کیاگیا اور ق لیگ کے کونسلروں کو ٹکٹ دیاگیاحلقہ148 یوسی 71 کے چیف ایگزیٹو ملک ناصر نے کہا پچھلی دفعہ بلدیاتی انتخابات کی ٹکٹوں کی تقسیم میں ناانصافی کی گئی تھی ہم نے مسلم لیگ ن کے لیے بڑی قربانی دی ہے اوردن رات پارٹی کے لئے کام کیاہے اب جب صلہ ملنے کا وقت آیا تو نئے آنے والے ورکروں کو آگے آنے دیا جارہاہے ہم یہ نہیں کہتے کہ وہ ان کو نظر انداز کرے لیکن پرانے ورکروں کے پیچھے کام کرنے دیا جائے اگرہمیں بلدیاتی ٹکٹوں کے لئے ناانصافی کی گئی تو ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گے پارٹی میں اختلافات نہیں چاہتے ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے تاکہ پرانے ورکروں کی دل آزادی نہ ہو ابلدیاتی الیکشن ترقیاتی کام کے متعلق لائحہ عمل طے کیاجائے یہ پارٹی کے مفاد میں ہے پرانے ورکر ہی پارٹی کی پہچان ہے۔   صاف شفاف الیکشن سے ہی ن لیگ جیتیں گی ہم کو گھروں سے ووٹ کاسٹ کروانا آتاہے ہم ہار مانے والے نہیں ہے یوسی کے سابقہ جنرل کونسلر اور ورکر رہنما حافظ ادریس نے کہا کہ ہم نے ن لیگ کے لیے اپنی جوانی وقف کردی ہے اپنے قائدین کے لئے جیلیں کاٹی ہیں جبکہ آج ملاقات کے لئے بھی ان کے پاس ٹائم نہیں ہے تین دفعہ ایاز صادق جوکہ ایم این اے ہے آج سپیکرکے عہدہ پر بیٹھ کر ہماری بات سننے کو تیار ہی نہیں ان کے لیے ہم نے دن رات کر کے الیکشن جیتوایا تھا وہ اس مقام پر پہنچ کر پرانے ورکروں کو بھو ل چکے ہیں اور جن ورکرو ں نے ق لیگ میں شمولیت حاصل کی تھی اور برابھلا کہاتھا آج انکو ٹکٹوں سے نواز اجارہا ہے علاقے میں کوئی ایم این اے نہیں آیا جو علاقہ کے لوگوں کی بات سنے نہیں آنے والا وقت پارٹی کے لئے مشکلات کھڑی کرسکتاہے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز pp148 صوبائی الیکشن ہارنے کا نوٹس لے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات ٹکٹ پارٹی کے مشکل وقت میں ڈنڈے اور جیلیں کاٹنیں والے مسلم لیگ ورکروں کو نظرانداز کیا گیا تو رزلٹ صوبائی الیکشن جیساہوگا جو ہمیں منظور نہیں ہے۔اخر میں صدر مسلم لیگ ن حلقہ 148 یوسی 71 ندیم ملک نے کہا کہ ہم نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا منصوبہ بنایا گیس کا ایک مسئلہ تھا جو ہماری کاوشوں سے حل ہوا ہے اب صاف پانی کا مسئلہ انشااللہ حل کرے گے کام کرنے والے ہیں کام کرکے دیکھائیں گے صرف ووٹ لے کر گھر نہیں بیٹھے گے کارگردگی نظر آئے گی اپنی ٹیم کو ساتھ لے کر چلیں گے ہمار ے قائدین نے پاکستان کو مضبوط بابنانے کی قسم کھائی ہے دہشتگردو ں کا صفایا کردیاہے سب سے بڑی معشیت کی رکاوٹ تھی ہم ان کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گے مشکل میں بھی کبھی ان کو ساتھ نہیں چھوڑے گے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...