حق،سچ کی جیت ہوئی ،سعد رفیق اب پھر الیکشن لڑیں ،عبدالعلیم خان

حق،سچ کی جیت ہوئی ،سعد رفیق اب پھر الیکشن لڑیں ،عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر )تحریک ا نصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے این اے 125کی دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب اگلی باری سپیکر ایاز صاد ق کی ہے جنہیں اسی طرح گھر واپس جانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور دھاندلی کو زیادہ دیر چھپایا نہیں جا سکتا ثابت ہو گیا کہ عمران خان کا موقف درست تھا اور 2سال تک پردہ ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کوشرمندگی کاسامنا کرنا پڑا ہے اب وزراء اور سپیکر کو تنخواہیں اور آلاؤنس بھی واپس کرنا ہوں گے ۔عبدالعلیم خان نے لاہور آفس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر پارٹی ورکر کی کامیابی ہے ہم ایک با رپھر 2013کے نتائج کو غلط ثابت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سعد رفیق واپس آکر الیکشن لڑیں لگ پتہ جائے گا ۔ عبدالعلیم خان نے پارٹی ورکرز میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور انہیں مبارکباد دی جوبھنگڑے ڈالتے اور نعرے بازی کرتے رہے خواتین نے بھی زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر ایم پی اے میاں اسلم اقبال ،شعیب صدیقی ،میاں حامد معراج ،جمشید اقبال چیمہ ،میاں یامین ٹیپو ،خواجہ جمشید امام ،فرخ جاوید مون ،ڈاکٹر زرقا تیمور ،مسرت جمشید چیمہ ،بھی موجود تھیں ۔