ڈریم گارڈنز ملتان میں 6کنال پر جامع مسجد کا سنگ بنیاد

ڈریم گارڈنز ملتان میں 6کنال پر جامع مسجد کا سنگ بنیاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) ڈریم گارڈنز ملتان میں 6کنال کی مسجد کے گرد 64کنال کا تھیم پارک بنایا گیا ہے، مسجد اور گرینڈ کمرشل پلازہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔ ڈریم گارڈنز میں کمرشل ایریا کی ڈویلپمنٹ کا کام صرف 6ماہ میں م مکمل کیا گیا ہے۔ کمرشل ایریا میں پلاٹ لینے والوں کو کل رقم کا 30فیصد جمع کرانے پر قبضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈریم گارڈنز انتظامیہ نے خصوصی اعلان کیا کہ جو مالکان رواں سال کے اندر ہی کمرشل ایریا میں پلازے تعمیر کرنا چاہتے ہیں، ان کو 4ماہ میں سے2منزلوں کی چھتوں کیلئے سلیبس مفت فراہم کی جائینگی۔ ڈریم گارڈنز کی پروقار تقریب میں 1000سے زائد کلائنٹس نے اہلخانہ کے ساتھ شرکت کی۔ کلائنٹس کو بگھیوں کے ذریعے ڈریم گارڈنز کا معائنہ کرایا گیا، اس موقع پر شہری آتش بازی سے بھی لطف اندوز ہوئے، شہریوں نے کھانے پینے کے سٹالز پر خو ب لطف اُٹھایا۔