حکمران غریب مکاؤ پالیسی کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں،افنان صادق

حکمران غریب مکاؤ پالیسی کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں،افنان صادق

 لاہور (پ ر) پیپلزپارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں عوام کو جس طرح مختلف طریقوں سے مسائل اور بحرانوں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکمران غریب مکاؤ پالیسی کی کامیابی کے لئے کوشاں ہیں پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ اس نے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمیشہ قومی کردار ادا کیا ہے، بدقسمتی سے آج پاکستان کے عوام بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ ہمارے ہاں حقیقی قیادت کا قیدان ہے حکمرانوں کی طرف سے کاغذوں میں تو عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا اعلان کر دیا جاتا ہے لیکن کرپٹ مافیاء اور کمیشن مافیا کے گٹھ جوڑ کے باعث یہ منصوبے پائیدار نہیں ہوئے اور بہت جلد ہی اپنی افادیت کھو بیٹھتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...