شہری پر تشدد کا کیس، ملزم کی درخواست ضمانت خارج

شہری پر تشدد کا کیس، ملزم کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مسعود حسین نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبادت علی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج کردی ۔استغاثہ کے مطابق فہیم نامی نوجوان اپنی ہمشیرہ کو لاہور ایئر پورٹ چھوڑنے کے لئے گیا تواسی اثناء ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے انچارج ،کمپنی کمانڈر ،عبات علی و دیگر اہلکاروں نے اس کے ساتھ انتہائی بد تمیزی کی غلیظ گالیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔   جس پر سائل نے تھانہ سرور روڈ میں ان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست دی مگر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد عدالتی حکم پر پولیس نے مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔    گزشتہ روز ایک ملزم عبادت علی کی طرف سے درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد خارج کردیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...