کینیڈین خاتون کے قتل کے مقدمہ کی سماعت آئندہفتے تک ملتوی

کینیڈین خاتون کے قتل کے مقدمہ کی سماعت آئندہفتے تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شیر عباس اعوان نے کینیڈین خاتون راجویندر کے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کے مقدمہ کی سماعت آئندہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ مذکورہ مقدمہ میں پولیس ایک ملزم کو گرفتار کرسکی ہے جبکہ دوسرا ملزم تاحال فرار ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان حافظ شہزاد اور کرشنا رائے پرالزام ہے کہ انہوں نے مذکورہ کینیڈین خاتون راجویندر کو ایئر پورٹ سے اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا۔   جس پر تھانہ سرورروڈ پولیس نے مذکورہ دونوں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے جبکہ پولیس نے ایک ملزم حافظ شہزاد کو گرفتار کر لیا تاہم دوسراملزم کرشنا رائے تاحال مفرور ہے جسے پولیس تاحال گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ۔عدالت نے گزشتہ روز سماعت کے بعد آئندہ تاریخ پیشی تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔