دھوکہ دہی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آج ہوگی

دھوکہ دہی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آج ...

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مظہر سلیم کی عدالت میں نے دھوکہ دہی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آج 5مئی کو ہوگی ۔پچھلی سماعت پر فاضل جج نے حکم عدولی کرنے والے ایس ایچ او تھانہ سندر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے ۔عدالت میں درخواست گزار ارشاد گجر نے اپنے وکیل غلام مجتبی اورمدثر چودھری کی وساطت سے دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کررکھا ہے کہ سائلہ کی جائیداد کا تنازع چل رہا ہے جس کا مقامی سول عدالت نے حکم امتناعی جاری کررکھا ہے لیکن اس کے باوجود اسلم، مشتاق اور راشد وغیرہ نے دھوکہ دہی سے جائیداد کسی کو فروخت کردی ہے اور اسی وجہ سے وہ سائل کو اب سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،لہذا عدالت ان کے خلاف دھوکہ دہی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو متعدد بار طلبی کے نوٹس بھی جاری کئے لیکن وہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کررہا ہے ،جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلب کررکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...