الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے ،خیبر پختونخوا اسمبلی

الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے ،خیبر پختونخوا اسمبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور ( وقائع نگار خصوصی ) خیبر پختونخوا اسمبلی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر کیخلاف مذمتی قرار دادمتفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور فوج کے خلاف اشتعال انگیز اور نفرت آمیز تقریر کرنے پر الطاف حسین کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے مشترکہ قرارداد تحریک انصاف کے رکن شاہ فرمان نے پیش کی جسے ہاؤس نے متفقہ طور پر منظور کرلیا قرار داد میں کہا گیا کہ الطاف حسین نے پاک فوج اور ملک کی سلامتی کیخلاف نفرت انگیز تقریر کرتے ہوئے اپنے پیرو کاروں کو اسلحہ اٹھانے پر اکسایا جس کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی کو اس طرح کی گستاخی کرنے کی جرات نہ ہوسکے ۔

مزید :

صفحہ اول -