اغواء میں ملوث اداکارہ صوفیہ مرزا کے مقدمہ کی سماعت آج ہوگی

اغواء میں ملوث اداکارہ صوفیہ مرزا کے مقدمہ کی سماعت آج ہوگی

 لاہور (نامہ نگار ) ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس کی عدالت میں لڑکی کے اغواء میں ملوث معروف ماڈل اور ٹی وی اداکارہ صوفیہ مرزا کے مقدمہ کی سماعت آج 5مئی کو ہوگی پچھلی سماعت پر عدالت نے مذکورہ ملزمہ کی جانب سے دائر بریت کی درخواست خاری کردی تھی ۔عدالت میں نوجوان لڑکی کے اغواء کے میں ملوث معروف ماڈل اور ٹی وی اداکارہ ملزمہ صوفیہ مرزا کی جانب سے پچھلی سماعت پر خود پیش ہوکر 256-Kکے تحت بریت کی درخواست خارج کی گئی تھی جسے عدالت نے خارج کرتے ہوئے آج مذکورہ مقدمہ میں گواہان کو بیانات قلمبند کروانے کے لئے طلب کررکھا ہے ۔استغاثہ کے مطابق خوش بخت المعروف صوفیہ مرزا پر الزام ہے کہ 2012 ء میں اس نے اپنی بہن مریم کے ہمراہ کیولری گراؤنڈ کی رہائشی اور لاہور کالج برائے خواتین کی بی اے کی طالبہ کو اغواء کیا تھا جسے بعد ازاں ملزمہ کی تحویل سے برآمد کر کے پولیس تھانہ سول لائن نے مقدمہ نمبر 896/12 زیر دفعہ 365-B درج کر کے چالان عدالت میں پیش کررکھا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...