شوہر کی تحویل سے 2بچے بازیاب، درخواست گزار ماں کے حوالے

شوہر کی تحویل سے 2بچے بازیاب، درخواست گزار ماں کے حوالے

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی نے بیوی کی جانب سے حبس بے جاء کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے شوہر کی تحویل سے 2بچے برآمد کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کردیئے ۔عدالت میں چندہ بی بی نے اپنے وکیل مدثر چودھری کی وساطت سے دائردرخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کی شادی ظفر سے ہوئی جس میں سے ایک بیٹا زین اور ایک 3کی بیٹی نورین پیدا ہوئی کچھ عرصہ سے ان کے درمیان ناچاقی کی وجہ سے علیحدگی ہو گئی تھی تاہم کچھ روز قبل اس کے شوہر نے زبردستی دونوں بچوں کو چھین کر اپنے پاس محبوس کررکھا ہے جبکہ اسے بچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالتی حکم پر متعلقہ پولیس نے بچوں اور ان کے والد کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے بچے ماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...