عرس مبارک

عرس مبارک

 لاہور (پ ر)حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے پیر بھائی حضرت پیر سید یعقوب شاہ زنجانی ؒ کا 1012 واں سالانہ عرس مبارک 6-7 مئی کو میو ہسپتال روڈ، لاہور میں ہوگا دو روزہ عرس کی تقریبات کا افتتاح حضرت میراں حسین زنجانی ؒ کے سجادہ نشین پیر سید محمد ادریس شاہ زنجانی کریں گے۔ 6 مئی بروز بدھ کو نماز فجر کے بعد مزار شریف کو غسل دیا جائے گا اور چادر پوشی کی جائے گی۔ 7 مئی بروز جمعرات کو نماز عصر کے بعد مرکزی پروگرام ہوگا جس میں علماء ومشائخ کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ عرس کی تقریبات میں مفتی پیر سید مصطفی اشرف رضوی، پیر سید ناظم حسین شاہ،مجتبیٰ شجاع الرحمن مہمان خصوصی ہونگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...