عالمی قرآت و نعت اکیڈمی کے زیراہتمام محفل میلاد

عالمی قرآت و نعت اکیڈمی کے زیراہتمام محفل میلاد

لاہور(پ ر)عالمی قرآت و نعت اکیڈمی لاہور پاکستان کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیؐ و یوم ولادت حضرت علیؓ کا انعقاد زیر صدارت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین حضرت امیر ملت آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف ‘زیر سرپرستی الحاج میاں محمد ریاض صابر قادری سرپرست اعلیٰ اکیڈمی ہذا‘زیر قیادت الحاج قاری محمد افضال انجم بانی و صدر اکیڈمی ہذا ہوا جس کی نقابت حافظ محمد فہد قادری کے علاوہ کثیر تعداد نے نعت خواں حضرات نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پیر سید منور حسین جماعتی نے خصوصی خطاب میں ارشاد فرمایا کہ جس جگہ نبی کرم ﷺ کا میلاد منایا جائے اس جگہ خداوند کرم کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے‘حضور ﷺ کی آمد پر خوشی منانا ہی میلاد مصطفیؐ ہے۔ حضورﷺ کی آمد کی جوہ سے دنیا میں جہالت کا خاتمہ ہوا۔ حضور ﷺ کے نور نے دنیا کو روشن کیاہمارا ایمان ہے کہ دنیا کی ہر چیز سے بڑھ کر حضور ﷺ سے محبت کریں۔ یہ کامل ایمان کی نشانی ہے‘سجادہ نشین حضرت امیر ملت نے حضرت علیؓ کے یوم ولادت کے موقع پر تمام عالم اسلام کے علاوہ عالمی قرآت و نعت اکیڈمی کے عہدیداروں کو مبارکباد دی جنہوں نے اس مبارک موقع پر اس خصوصی محفل کا انعقاد کیا۔    محفل سے الحاج میاں ریاض صابر قادری‘پیر سید تجمل حسین شاہ ‘قاری محمد افضال انجم کے علاوہ کثیر تعداد میں نعت خواں حضرات نے ہدیہ عقید ت پیش کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...