نادرا نے این اے 122 میں 10 ہزار ووٹوں کو ناقابل شناخت قرار دے دیا

نادرا نے این اے 122 میں 10 ہزار ووٹوں کو ناقابل شناخت قرار دے دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں 10 ہزار ووٹوں کو ناقابل شناخت قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا نے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق رپورٹ تیار کر لی ہے جس کے تحت 10 ہزار ووٹوں کو ناقابل شناخت قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ووٹوں کو ناقابل شناخت قرار دیا گیا ہے ان کا نادرا میں بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ڈائریکٹر فرانزک سائنس لیباری عامر علی حسین کل رپورٹ جمع کرائیں گے اور اپنا بیان بھی ریکار ڈ کرائیں گے جبکہ الیکشن ٹربیونل 6 مئی این اے 122کی سماعت کرے گا

مزید : صفحہ اول


loading...