سعد رفیق کی ریل گاڑی اب پٹری سے اتر گئی ، ریحام خان

سعد رفیق کی ریل گاڑی اب پٹری سے اتر گئی ، ریحام خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کی ریل گاڑی اب پٹری سے اتر گئی ہے تبدیلی کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ پیر کے روز لاہور کے حلقہ این اے 125 پر الیکشن ٹربیونل کا تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کے حق میں فیصلہ سامنے آنے کے بعد ریحام خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اب این اے 125 سے خواجہ سعد رفیق کی ریل گاڑی پٹری سے اتر گئی ہے اللہ کے ہاں دیر ہے لیکن اندھیر نہیں اب تبدیلی کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا

مزید :

صفحہ اول -