حکومت کو جوڈیشل کمیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے،اکمل باری

حکومت کو جوڈیشل کمیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے،اکمل باری

 لاہور( پ ر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اکمل خان باری نے کہاہے کہ حکومت کو جوڈیشل کمیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔مسلم لیگ(ن) کو پاکستان کی 18کروڑ عوام نے اپنا مینڈیٹ دیا ہے اس کو کوئی نہیں چھین سکتا۔ پی ٹی آئی کے پاس دھاندلی کے حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں ۔عمران خان بس دھاندلی کے نام پر سیاست کر رہے ہیں ۔ الطاف حسین کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں دیگر عہدیداروں کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔    کمل خان باری نے مزید کہاکہ عمران خان دوسال سے پاکستان کی عوام کو دھاندلی کے نام پر بے وقوف بنارہے ہیں اگر ان کے پاس دھاندلی سے متعلق ٹھوس شواہد اور گواہ موجود نہیں تو دھاندلی کارونا بھی چھوڑ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...