سعد رفیق کا الیکشن کالعدم قرار دینے پر ریلوے تنظیموں کا ملا جلا ردعمل

سعد رفیق کا الیکشن کالعدم قرار دینے پر ریلوے تنظیموں کا ملا جلا ردعمل

لاہور(خبر نگار خصوصی)خواجہ سعد رفیق کی نااہلی پر ریلوے تنظیموں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔ پاکستان ریلویز ایمپلائز یونین نے خواجہ سعد رفیق کی نااہلی کو ریلوے کیلئے بہت بڑ ادھچکہ قرار دیا جبکہ گارڈ ایسوسی ایشن کے مطابق وزیر ریلوے کی نااہلی پر ریلوے سے آمریت کا خاتمہ ہوا ہے۔پاکستان ریلوے ایمپلائز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر شیخ محمد انور نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے آنے سے قبل ریلویز دیوالیہ ہو چکا تھا۔انہوں نے حافظ سلمان بٹ اورریلوے کے مزدوروں کو ساتھ ملاکربحرانوں سے نکالنے میں اہم کر دار ادا کیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے ملازمین کے دلوں میں بستے ہیں ۔صدر ریلوے گار ڈ ایسوسی ایشن منصور سفر نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کی نااہلی کے بعد پاکستان ریلوے میں آمریت کا باب بند ہو جائے گا۔خواجہ سعد رفیق کی وزارت میں ریل کا پہیہ تو چلا لیکن مزدور کا جینا محال ہو گیا تھا اس لئے تمام ملازمین خواجہ سعد رفیق کی نااہلی پر خوش ہیں ۔ ملا جلا ردعمل

مزید : صفحہ آخر


loading...