وزیراعلیٰ پنجاب کا جھنگ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے طالبہ کے جاں بحق ہونے کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا حکم
لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جھنگ کے نواحی علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایف ایس سی کی طالبہ کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جھنگ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ فائرنگ کے ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ نوٹس