ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان

لاہور( وقائع نگار )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔محکمہ مو سمیات کے مطابق گزشتہ روز سندھ اوربلوچستان کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے،سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی،رحیم یارخان، موہنجوداڑو میں 45 ، مٹھی، لاڑکانہ، سکھر، چھور، شہید بے نظیرآباد 44 ، لسبیلا، روہڑی، خانپور میں 43 جبکہ حیدرآباد، بہاولپور، نورپورتھل، میرپورخاص اوربدین میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے۔ موسم

مزید : صفحہ آخر


loading...