سعدرفیق اپیل میں جانیکی بجائے میدان میں مقابلہ کریں،اعجاز چودھری

سعدرفیق اپیل میں جانیکی بجائے میدان میں مقابلہ کریں،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(اے این این ) حلقہ این اے 125 کے ٹربیونل کے فیصلے کے بعد پنجاب سیکرٹریٹ میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھری نے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال ، سیکرٹری انف ارمیشن عندلیب عباس ،ایم پی اے ایز سعدیہ سہیل، شنیلہ روت اور عالیہ حمزہ ملک،ڈاکٹرفاروق طاہر چشتی، میاں محمد حسین جوٹیہ ، مہرفیاض، علی امتیاز وڑائچ، شاہدہ ملکہ اور نعمان چٹھہ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ سعد رفیق ڈھیٹ ہیں وہ اپنا رویہ تبدیل کریں ، و فائٹر نہیں بھگوڑے ہیں ، سعدرفیق اپیل میں جانے کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں، پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو قبول کرے گی، جو انصاف ملا ہے پی ٹی آئی نے اس کے لئے بہت بڑی جدوجہد کی ہے ، عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جس نے عوام کے ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ ی ہے، آج کے فیصلے کے بعد بہت سے چہروں سے نقاب اٹھ گئے ہیں، پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق قوم کو گمراہ کرتے رہے ، چلو بھرپانی میں دونوں ڈوب مریں،(ن) لیگ کے درباری منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی دھاندلی کا پول کھل کر سامنے آگیا ہے ، پوری قوم کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے، (ن) لیگ نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، ابھی تو این اے 122 اور این اے 118کے فیصلے آنے ہیں ، تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی ہوئی ہے جس کی وجہ سے خواجہ سعدرفیق اور پرویز رشید کی رات کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ، این اے 125 کو کالعدم قرار دیناتحریک انصاف کے دھاندلی کے موقف کو ثابت کرتا ہے، پی ٹی آئی بار بار کہتی رہی کہ چا ر حلقے کھول دو ، سب کچھ سامنے آ جائے گا، لیکن حکومت حیلے بہانے کرتی رہی کیونکہ دال میں کچھ کالا تھا جس کو وہ چھپاتے رہے، موجودہ حکومت اپنا اخلاقی جوازکھو بیٹھی ہے، دھاندلی زدہ حکمران جعلی مینڈیٹ کے ذریعے عوام پر مسلط ہیں، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اگر 126 روز دھرنا نہ دیتی تو یہ حکمران جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دیتے، عمران خان نے پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ حکومت کو تسلیم کرتے ہیں لیکن دھاندلی کو نہیں، عوام کے لئے آج خوشی کا دن اور کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات اور جنرل الیکشن میں زمین آسمان کافرق ہے ، بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کے درباریوں کو اپنی اصل اوقات کا اندازہ ہو جائے گا، 68 سالوں میں ایسی تاریخی جدوجہد کی مثال نہیں ملتی جس طرح تحریک انصاف نے ایک نئی تاریخ رقم کی ، خواتین نے اس میں اپنا بہترین کردار ادا کیا، 2015 ء الیکشن کا سال ہے پی ٹی آئی اس میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ تحریک انصاف پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -