سیکرٹری کوآپریٹو کو توہین عدالت کا نوٹس،کام کرنے سے روک دیاگیا

سیکرٹری کوآپریٹو کو توہین عدالت کا نوٹس،کام کرنے سے روک دیاگیا

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کام کرنے سے روک دیا، مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے یہ عبوری حکم فضہ نعیم، سمیت 6 درخواست گزار وں کی توہین عدالت کی درخواست پر جاری کیا ، درخواست گزاروں کے وکیل جاوید اقبال قریشی نے موقف اختیار کیا کہ فضہ نعیم، عامر محمود، احمر محمود، مرجینا، البینا اور نویرہ حافظ محمود مرحوم کے قانونی ورثاء ہیں اور سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں زمین کا انتقال منظور نہیں کر رہے، عدالتی حکم پر سیکرٹری کوآپریٹو پیش ہوئے اور عدالتی استفسارپر کہا کہ ان کے احکامات کو عدالت عالیہ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا ہے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بطور سیکرٹری کوآپریٹو کام کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر درخواست گزاروں کی اراضی کا انتقال منظور کرکے نقل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،درخواست کی مزید سماعت 18مئی کو ہوگی ۔ نوٹس

مزید : صفحہ آخر


loading...