بچے کے اغوا میں ملوث ملزمہ کی عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر ہنگامہ آرائی

بچے کے اغوا میں ملوث ملزمہ کی عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر ہنگامہ آرائی

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کمسن بچے کے اغواء کے مقدمہ میں ملوث حویلی لکھا کی خاتون رانی بی بی کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی جس کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے نہ صرف سخت مزاحمت کی بلکہ اس دوران پولیس اہلکار وں کو گالیاں بھی دیں تا ہم پولیس نے ملزمہ کے بھاگنے کی کوشش ناکام بنا دی اور اسے احاطہ عدالت میں گرفتار کرلیا۔رانی بی بی کے طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ حویلی لکھا پولیس نے نذیر احمد کی درخواست پر اس کے خلاف کمسن بچے کے اغواء کرنے کے مقدمہ میں بلا وجہ ملوث کیا ہے، ملزمہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی پولیس کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود ہے ، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خاتون پہلے بھی اس مقدمہ میں چار دفعہ عبوری ضمانت کروا چکی ہے اور اس نے اپنی بیٹی کو بھی اس مکروہ دھندہ میں ملوث کررکھا ہے،عدالت نے درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے خاتون ملزمہ کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ ہنگامہ آرائی

مزید : صفحہ آخر


loading...