سندھ حکومت کی وفاق کو زرداری کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنیکی درخواست
کراچی(آن لائن)سندھ حکومت کی وفاق کوسابق صدرآصف علی زرداری کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست۔میڈیارپورٹس کے مطابق آج منگل کوسابق صدرآصف علی زرداری راولپنڈی احتساب عدالت میں پیش ہورہے ہیں اس حوالے سے سندھ حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کوخط ارسال کیاہے کہ جس میں تحریرکیاگیاہے کہ آج منگل کواسلام آباد،راولپنڈی میں سابق صدرآصف علی زرداری کوفول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ۔خط میں یہ خدشہ ظاہربھی کیاگیاکہ آصف علی زرداری کوکسی بھی ناگہانی طورپرجان کاخطرہ لاحق ہوسکتاہے ،وفاق سے درخواست ہے کہ آصف علی زرداری کودونوں جڑواں شہروں میں فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ۔واضح رہے کہ راولپنڈی احتساب عدالت نے آج منگل کوآصف علی زرداری کوطلب پروف سیکورٹی