پنجاب حکومت کاذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ
لاہور( وقائع نگار )پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ شہریو ں کو مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں اشیائے خوردو نوش کی سپلائی ممکن ہو سکے اور اس ضمن میں پنجاب بھر ڈی سی او ز کو خصو صی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔صوبائی حکومت کے ماتحت حساس ادارے کو معلومات اکٹھی کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی بلا تعطل فراہمی کے لئے پیشگی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ مارکیٹ میں مصنوعی قلت سے بچنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسکے تناظر میں صوبائی حکومت کے ماتحت ادارے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سابقہ ریکارڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کی فہرست مرتب کی جائے گی اور ان پر مکمل نظر بھی رکھی جائے ۔ رمضان المبارک